اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی عرب کے چار شاعروں کو 30 سال کی قید

سعودی عرب کی ایک عدالت نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی پالیسیوں پر تنقید کرنے پر چار سعودی شاعروں کو تیس سال قید کی سزا سنائی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۷
تاریخ اشاعت: 0:01 - February 04, 2018

سعودی عرب کے چار شاعروں کو 30 سال کی قیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب میں شہزادوں، مصنفوں، مفکروں، تاجروں اور مختلف دیگر پیشوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی گرفتاریوں کے عمل کے دوران تبوک اور طائف کے چار شاعروں کو قصیدہ خوانی کے دوران سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی پالیسیوں پر تنقید کرنے پر گرفتار کر لیاگیا ہے۔

سعودی عرب کی عدالت نے ان شاعروں میں سے عبداللہ عتقان السلمی اور محمد عید الحویطی کو دس دس سال، اور منیف المنقرہ اور سلطان الشیبانی العتیبی کو، پانچ پانچ سال قید کی سزا سنائی۔

دریں اثنا انسانی حقوق کی القسط تنظیم نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اور ان کے ساتھیوں پر تنقید کرنے پر سعودی شاعروں کو قید کی سزائیں سنائے جانے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ اس سے قبل اخبار واشنگٹن پوسٹ نے سعودی عوام کے سلسلے میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے رویّے کو ریاکارانہ قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ فرانس میں شاندار محل اور زبردست بحری جہاز کی خریداری کے معاملوں کے ساتھ بجٹ میں کفایت شعاری اور مالی بدعنوانی کے خلاف مہم کے بارے میں محمد بن سلمان کے دعوے سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ سعودی عوام کے سلسلے میں ان کی پالیسیوں میں سچائی و صداقت نہیں پائی جاتی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں