16 October 2024

اسرا الغمغام اور چار دیگر خواتین کی سزائے موت کا فیصلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت مخالف انسانی حقوق کی سعودی سماجی کارکن اسرالغمغام اور چار دیگر خواتین کی سزائے موت کا فیصلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۷۶
تاریخ اشاعت: 21:10 - August 24, 2018

اسرا الغمغام اور چار دیگر خواتین کی سزائے موت کا فیصلہ منسوخ کرنے کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مشرق وسطی کے امور کی ڈائریکٹر سماح حدید نے کہا ہے کہ سول سوسائٹی کے کارکنوں کی سزائے موت پر عملدرآمد  سعودی جیلوں میں بند انسانی حقوق کے دیگر کارکنوں کی زندگیوں کے لئے سنگیں خطرہ ہوگا -

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اسرا الغمغام کو سنائی جانے والی سزائے موت کا مقصد مشرقی سعودی عرب میں حکومت مخالفین کی آواز کو دبانا ہے۔

سعودی عرب میں تمام شہریوں کو مساوی حقوق دینے کا مطالبہ کرنے والی خاتون شیعہ رہنما اسرا الغمغام اور ان کے شوہر موسی الھاشم کو سن دوہزار پندرہ میں حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

سعودی پراسیکیوٹر نے اسرا الغمغام سمیت انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی پانچ خواتین کو سزائے موت دینے کی سفارش کی ہے۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں