اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فلوریڈا میں فائرنگ 4 افراد ہلاک 10 زخمی

امریکی ریاست فلوریڈا میں ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ میں ہارنے والے شخص نے ساتھیوں پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی نتیجے میں حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۰۳
تاریخ اشاعت: 12:32 - August 27, 2018

فلوریڈا میں فائرنگ 4 افراد ہلاک 10 زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ ریاست فلوریڈا کے شہر جیکسن ولی کے علاقے ڈاؤن ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ایک شاپنگ سینٹر میں ویڈیو گیم کا مقابلہ جاری تھا۔

اطلاعات کے مطابق شاپنگ سینٹر میں واقع گیمنگ بار کے اندر این ایف ایل کے پرستاروں کے درمیان  19 وی اسپورٹس ٹورنامنٹ جاری تھا کہ نامعلوم شخص نے گیمنگ بار میں فائرنگ کردی۔ پولیس نے کئی افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم حتمی تعداد نہیں بتائی لیکن غیر مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کم از کم چار افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں نامعلوم حملہ آور شامل ہے جس کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں جب کہ اردگرد مشکوک افراد کی تلاش شروع کردی گئی۔

فائرنگ کے وقت گیمنگ شائقین کے درمیان ہونے والا مقابلہ ویب سائٹ یا سوشل میڈیا پر آن ایئر تھا اور لائیو کمنٹری بھی اسی روم سے ہورہی تھی چنانچہ حملہ آور نے جب فائرنگ کی تو کمنٹری رکنے اور فائرنگ سمیت لوگوں کے چیخنے چلانے کی آوازیں سب آن ایئر ہوگئیں جسے لوگوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ۔

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ کئی ہزار لوگ ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔ امریکہ میں طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے اسلحہ کی  آزادانہ خرید و فروخت اور حمل و نقل کو محدود کرنے کے لیے کانگریس میں کوئی بھی قانون پاس نہیں ہوسکا ہے۔امریکہ کی طاقتور اسلحہ لابی موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاوس میں اپنا اہم ترین نمائندہ قرار دیتی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں