اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

رہبرانقلاب اسلامی کے خطاب کا ہندوستانی میڈیا میں وسیع انعکاس

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کی کابینہ کے ارکان سے ملاقات میں رہبرانقلاب اسلامی کے بدھ کے روز کے خطاب کو علاقائی اور عالمی ذرائع ابلاغ منجملہ ہندوستانی میڈیا نے وسیع پیمانے پر کوریج دی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۴۴
تاریخ اشاعت: 12:48 - September 01, 2018

رہبرانقلاب اسلامی کے خطاب کا ہندوستانی میڈیا میں وسیع انعکاسمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے لکھا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی حکام سے ملاقات کے دوران اپنے خطاب میں  واضح کردیا ہے کہ  اگر ایٹمی معاہدے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات پورے میں نہیں ہوں گے تو ایران اس معاہدے سے نکل جائے گا۔

روزنامہ ہندوستان ٹائمز نے بھی لکھا ہے کہ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تاکید کی ہے کہ ایران کو یورپی ملکوں سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے - اخبار ہندوستان ٹائمز نے لکھا ہے کہ سیاسی شور و ہنگامے ایران میں ڈیموکریسی کے طاقتور ہونے کی علامت ہے۔

ہندوستانی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب کے سپریم لیڈر نے حکومتی عہدیداروں سے کہا ہے کہ یورپی ملکوں سے مذاکرات جاری رکھنے اور تعلقات برقرار رکھنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے لیکن آپ لوگوں کو اقتصادی مسائل یا ایٹمی معاہدے کے تعلق سے یورپی ملکوں سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے۔

ہندوستانی چینل این ڈی ٹی وی نے خبردی ہے کہ تہران ایک نئے ایٹمی معاہدے کے لئے گستاخ اور بے شرم امریکی حکام سے مذاکرات نہیں کرے گا کیونکہ واشنگٹن دنیا والوں کو یہ باور کرانا چاہتا ہے کہ امریکا نے حتی اسلامی جمہوریہ ایران کو بھی مذاکرات کے لئے مجبور کردیا ہے۔

ہندوستان کے اخبار اکونامک ٹائمز نے بھی لکھا کہ رہبرانقلاب اسلامی نے حکومتی عہدیداروں سے ملاقات میں فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکیوں سے مذاکرات نہیں کرے گا۔

رہبرانقلاب اسلامی آیت  اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کو ایران کے صدر اور ان کی کابینہ کے ارکان سے ملاقات میں امریکیوں کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکا کے موجودہ گستاخ اور بے شرم  حکام کے ساتھ جنھوں نے ایرانیوں کے لئے تلواریں اپنی نیام سے باہر نکال رکھی ہیں کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں ہوں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں