اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اوآنا اجلاس میڈیا تعاون کے لئے سنہری موقع

چینی نیوز ایجنسی کے سربراہ نے اوآنا اجلاس کو میڈیا تعاون کے لئے سنہری موقع قراردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۴۶
تاریخ اشاعت: 16:29 - September 01, 2018

اوآنا اجلاس میڈیا تعاون کے لئے سنہری موقعمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، چین کے قومی خبررساں ادارے (Xinhua) کے سربراہ تھای منگزے Cai Mingzhao نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم (OANA) کے ہونے والا اجلاس رکن ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کو بڑھانے کے لئے سنہری موقع ہے.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تہران میں اوآنا کے ایگزیکٹو بورڈ کا آئندہ اجلاس نہایت اہمیت کا حامل ہے جس کی مدد سے اس تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے.

انہوں نے کہا کہ 57 سال پہلے اوآنا کی تشکیل ہوئی اور اس وقت سے لے کر آج تک یہ تنظیم ممالک کے درمیان باہمی رابطے بالخصوص میڈیا کے شعبے میں مشترکہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کا اہم فورم بن گیا ہے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 35 ممالک کے 44 خبررساں ادارے اس وقت اوآنا تنظیم کے رکن ہیں. اس تنظیم کو اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کی حمایت کے ساتھ 1961 میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد علاقائی ممالک کی نیوز ایجنسیوں کے درمیان تعاون اور ذرائع ابلاغ کی فراہمی کو آسان بنانا ہے.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں