اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ، برطانیہ اور سعودی عرب بحرین میں جرائم کے ذمہ دار

بحرین کی عمل اسلامی پارٹی نے اپنے ملک میں جرائم کا ذمہ دار امریکہ، برطانیہ اور سعودی عرب کو قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۶
تاریخ اشاعت: 10:49 - February 05, 2018

امریکہ، برطانیہ اور سعودی عرب بحرین میں جرائم کے ذمہ دارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، cc کی عمل اسلامی پارٹی نے ایک پیغام میں آل خلیفہ حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مجرم حکومت نے حالیہ دنوں کے دوران سزائے موت، شہریت کی منسوخی اور شہریوں کو ملک بدر کرنے کے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت بحرینی شہریوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت کا ارتکاب کر رہی ہے۔
عمل اسلامی پارٹی نے آل خلیفہ حکومت کے جرائم کے سلسلے میں عالمی برادری کی خاموشی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں اکثریتی شیعہ مسلمانوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب، آل خلیفہ حکومت کے بغض و کینے کو نمایاں کرتا ہے۔

عمل اسلامی پارٹی نے بحرینی انقلاب کی ساتویں ccc کے موقع پر حکومت کے خلاف تحریک تیز کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے خاتمے تک بحرینی شہریوں کی تحریک بھرپور طریقے سے جاری رہنے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل جمعیت الوفاق نے ایک بیان میں تاکید کی تھی کہ بحرینی شہریوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے بڑھتے ہوئے جرائم سے ملک کی سیاسی، سیکورٹی اور اقتصادی صورت حال مزید بگڑتی جا رہی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں