16 October 2024

ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر فوج کا ایک اہم جز ہے، رہبرانقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر نے ایران کے ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کو مسلح افواج کا انتہائی اہم جز اور دشمنوں کے مقابلے میں فرنٹ لائن پر موجود فوج کا اہم ادارہ قراردیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۶۴
تاریخ اشاعت: 23:57 - September 02, 2018

ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر فوج کا ایک اہم جز ہے، رہبرانقلاب اسلامیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کو اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈروں اورعہدیداروں سے ملاقات میں فوج کے ایئرڈیفنس کی توانائی اور آمادگی میں روز افزوں اضافے پر زور دیا۔  آپ نے فرمایا کہ سیاسی اندازوں اور حالات کے اعتبار سے فوجی جنگ کا کوئی امکان نہیں ہے لیکن مسلح افواج کو چاہئے کہ وہ پوری ہوشیاری، بہترین تدبیر اور چابک دستی کے ساتھ اپنی توانائیوں میں خواہ وہ انسانی قوت کے میدان میں ہوں یا دفاعی آلات کی تیاری کے تعلق سے، روز بروز اضافہ کریں۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ مسلح افواج کے کمانڈروں اور عہدیداروں کو یہ جان لینا چاہئے کہ ملک کی افواج کی توانائیوں اور صلاحیتوں کی تقویت کے لئے جو قدم بھی اٹھایاجاتاہے وہ ایک عبادت ہوتا ہے اور اللہ کے نزدیک اس کا اجر وثواب ہے۔

اس ملاقات میں مسلح افواج کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل علی رضا صباحی فرد نے اس ہیڈکوارٹر کی سرگرمیوں اور کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں