اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران سے خام تیل درآمد کرنے سے امریکی پابندیاں متاثر نہیں ہونگی

چین نے ایک ماہ کے دوران ایران سے روزانہ874000بیرل تیل درآمد کیا۔جبکہ جنوری سے اگست تک 165.57ملین بیرل تیل درآمد کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۰۷
تاریخ اشاعت: 10:20 - September 09, 2018

ایران سے خام تیل درآمد کرنے سے امریکی پابندیاں متاثر نہیں ہونگیمقدس دفاع نیوز کی رپورٹ کے مطابق، نے ذرائع کےحوالے سے نقل کیا ہےکہ چین نے ایک ماہ کے دوران ایران سے روزانہ 874000 بیرل تیل درآمد کیا۔جبکہ جنوری سے اگست تک 165.57 ملین بیرل تیل درآمد کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق 2017 کے دوران چین نے ایران سے 229.99 ملین بیرل تیل درآمد کیا۔ چینی تیل صاف کرنے والی ریفائنری سینوپیک اور پیٹرو چائنہ نے پلاٹس کو بتایا ہے کہ ایران سے خام تیل درآمد کرنے سے امریکی پابندیاں متاثر نہیں ہونگی۔

سینوپیک کے ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ ہم نے 2018 میں تیل کی خریداری کے لیے معاہدے کے تحت تیل کی خریداری جاری رکھیں گے۔

کیونکہ اگر ہم تیل کی درآمد معطل کردیتے ہیں تو اس سے کمپنی کا کاروبار متاثر ہوگا ہم ایرانی تیل پر انحصار کرتے ہیں۔

کیونکہ کئی چینی ریفائنریاں ایرانی تیل استعمال کرتی ہیں۔ ادھر امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ پابندیوں کا اطلاق چار نومبر سے ہوگا۔ اگر بعض ممالک نے ایرانی تیل کی خریداری بند نہ کی تو انھیں مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں