16 October 2024

یوکیا امانو کی رپورٹ ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی تصدیق

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانوکی حالیہ رپورٹ ایران کے جوہری پروگرام میں عدم انحراف کی تصدیق کرتی ہے
خبر کا کوڈ: ۲۴۲۷
تاریخ اشاعت: 11:21 - September 10, 2018

یوکیا امانو کی رپورٹ ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی تصدیقمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہےکہ یوکیاامانو نے 30 اگست میں جوہری معاہدے کے فریم ورک اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 2231 قرارداد کے مطابق ایران کی جوہری سرگرمیوں پر ایک رپورٹ پیش کی جس کا جائزہ عالمی جوہری ادارے کے بورڈ آف گورنرز 10 ستمبر کولیں گے.

انہوں نے کہا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کی دیانتداری اور شفافیت کی تصدیق کی ہے.

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امانو کی رپورٹ ایران کے پر امن جوہری پروگرام کی علامت ہے اور ایران اپنے تمام وعدوں پر قائم ہے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روس اس عالمی معاہدے کی مکمل حمایت کرکے اس کے تحفظ کے لئے بھرپور کوشش کر رہا ہے.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں