اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران جوہری معاہدے پر کاربند ہے، آئی اے ای اے نے پھر تصدیق کردی

جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے نے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایٹمی معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۳۲
تاریخ اشاعت: 21:49 - September 10, 2018

ایران جوہری معاہدے پر کاربند ہے، آئی اے ای اے نے پھر تصدیق کردیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیر کے روز ادارے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی افتتاحی نشست میں خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر قائم ہے۔ان کا کہنا تھا  کہ ایران نے جوہری معاہدے کے تحت کئے گئے وعدوں پر شفافیت کے ساتھ عمل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی جوہری ادارے کی جانب سے ایران کی جوہری سرگرمیوں کی شفافیت اور اس کی عدم خلاف ورزی پر نگرانی کا عمل جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے  نےگزشتہ مہینے اپنی بارہویں رپورٹ میں بھی ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کی تصدیق کی تھی۔

عالمی ادارے نے ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی پاسداری کی ایک بار پھر تصدیق ایسے وقت میں کی  ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آٹھ مئی کو ایران پر جوہری معاہدے کے خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے اس معاہدے سے کا اعلان کردیا تھا۔

دنیا بھر میں امریکی صدر کے اس فیصلے پر تنقید کی گئی تھی اور چین و روس کے ساتھ ساتھ جوہری معاہدے میں شامل یورپی ملکوں نے بھی اس معاہدے کو باقی رکھنے کا اعلان کیا تھا۔   

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں