اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کشمیر میں جھڑپین، چھے ہلاک متعدد زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکورٹی آپریشن کے دوران پانچ مبینہ عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد وادی کے جنوبی علاقوں میں پرتشدد مظاہرے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۸۱
تاریخ اشاعت: 22:31 - September 15, 2018

کشمیر میں جھڑپین، چھے ہلاک متعدد زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی کشمیر  کے علاقے چوگام میں سیکورٹی فورس کی کارروائی میں پانچ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا گیا ہے جن میں حزب المجاہدین کا ایک اہم کمانڈر گلزار احمد بھی شامل ہے۔

ہندوستانی سیکورٹی فورس نے مذکورہ کمانڈر کی ہلاکت کو اپنے لیے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

دوسری جانب اس واقعے کے خلاف چوگام اور جنوبی کشمیر کے دیگر علاقوں میں پرتشدد مظاہروں کی خبریں موصول ہوئی ہے جن میں ایک کشمیری نوجوان کے جاں بحق اور ایک درجن سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
آخری اطلاعات آنے تک جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں صورت حال کشیدہ تھی اور مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا۔

حالات پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں موبائل فون جبکہ وادی بھر میں ٹرین سروس معطل کر دی۔
 یاد رہے کہ دو روز قبل کشمیر کے اضلاع سوپور، کپواڑہ اور ریاسی میں ہندوستانی فوج کی مبینہ فائرنگ میں آٹھ کشمیری نوجوان جاں بحق ہو گئے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں