16 October 2024

ایران کے ساتھ تعاون کرنے والے ممالک کوامریکی دھمکی

امریکی وزیر خارجہ پمپئو نے ایران کے ساتھ تعاون کرنے والے ممالک کو پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۹۴
تاریخ اشاعت: 18:23 - September 17, 2018

ایران کے ساتھ تعاون کرنے والے ممالک کوامریکی دھمکیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ پمپئو نے کہا ہےکہ 4 نومبر سے ایران کے ساتھ تعاون کرنے والے ممالک کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

پمپئو نے دعوی کیا کہ بہت سے ممالک نے ایران کے ساتھ تعاون ترک کردیا اور بہت سے دیگر ممالک ایران کے ساتھ تعاون ترک کرنے پر غور کررہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ پمپئو نے یہ دعوی ایسے میں کیا ہے کہ دنیا کے اکثر ممالک من جملہ امریکہ کے اتحادی ممالک نے بھی کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پرعمل در آمد کرنے کے پابند نہیں ہیں اس لئے کہ ان کی آزاد خارجہ پالیسی ہے اور ہم اپنے قومی مفادات کے تحت ہی اپنی پالیسی مرتب کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ اس وقت عالمی سطح پر گوشہ نشینی کا شکار ہے اور وہ اس سے باہر نکلنے کی سرتوڑ کوشش کر رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں