اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران اور روس کے جوہری عہدیداروں کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں پُرامن جوہری سرگرمیوں کے شعبے میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۹۸
تاریخ اشاعت: 18:50 - September 17, 2018

ایران اور روس کے جوہری عہدیداروں کی ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ویانا میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی سالانہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی اور ان کے روسی ہم منصب الیکسی لخاچوف نے ایٹمی شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے کی راہوں کا جائزہ لیا۔

اس ملاقات میں ایران میں زیرتعمیر نئے جوہری پلانٹس سے متعلق ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

علی اکبر صالحی نے اس موقع پر کہا کہ ایران، روس کے ساتھ سائنسی، ریسرچ اور مختلف شعبوں میں پُرامن جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے جوہری شعبے میں مشترکہ تعاون کے فروغ کے لئے روس کی جانب کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔

روس کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے اس ملاقات میں ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر کے حالیہ دورہ ایران کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان جوہری صنعت میں تعاون کے فروغ کا خیرمقدم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ روس ایٹم کمپنی بجلی کی پیداوار اور پانی صاف کرنے کے منصوے بے تحت ایران میں نئے ایٹمی ری ایکٹروں کی تعمیر کے لیے آمادہ ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں