اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں محرم کی عزاداری

اسلامی جمہوریہ ایران سیمت دنیا کے مختلف ملکوں میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور دیگر شہدائے کربلا کے غم میں عزاداری و نوحہ خاونی اور سانہ زنی کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۰۰
تاریخ اشاعت: 19:07 - September 17, 2018

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں محرم کی عزاداریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں آج سات محرم ہے اور اسی مناسبت سے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں خاص طور سے مقدس شہروں منجملہ مشہد مقدس اور قم مقدسہ، شیراز اور تہران میں مختلف امام بارگاہوں اور مساجد سمیت مختف مقامات پر مجالس عزا اور نوحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی مناسبت سے مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر اور قم میں آپ کی خواہر گرامی حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں عزاداروں کا جم غفیر ہے جہاں شہر کے مختلف علاقوں اور حسینی بارگاہوں سے جلوس برآمد ہو کے صحن حرم طہر میں پہنچ کر ختم ہو رہے ہیں اور ماتمی انجمنیں نوحہ خوانی و سینہ زںی میں مشغول ہیں اور اہلیبت اطہار علیہم السلام کا ہر عقیدت مند اشک عزا بہا کر شہدائے کربلا کی مظلومیت  کا غم منا رہا ہے اور شہدائے کربلا اور ائمہ معصومین علیہم السلام کو خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔ ملک کے تمام شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں ہر طرف نواسہ رسول اور آپ کے اصحاب باوفا کی مظلومیت ،شجاعت و بہادری اور جان نثاری  ووفاداری کا چرچہ ہو رہا ہے اور شہدائے کربلا کو با دل مغموم خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ شہر زنجان میں وہاں کے مخصوص انداز میں مجالس عزا ماتمی جلوس برآمد کئے جا رہے ہیں۔ تہران میں حسینیہ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی شرکت سے مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے اور مجالس عزا سے مختلف خطبا اور ذاکرین خطاب کر رہے ہیں۔

عشرہ غم کی مناسبت سے عراق کے مقدس شہروں کی فضا مکمل سوگوار ہے اور اس ملک کے مختلف شہروں خاص طور سے کربلائے معلی، نجف اشرف، کاظمین اور سامرا سمیت مختلف علاقوں میں مجالس اور جلوس عزا کا سلسلہ جاری ہے اور ہر طرف کی فضا لبیک یا حسین کے نعروں سے گونج رہی ہے۔ عراق کے مقدس شہروں خاص طور سے کربلائے معلی میں ہر طرف حسینی عزاداروں کا مجمع ہی مجمع ہے اور ہر طرف سے نواسہ رسول اور شہدائے کربلا کے غم میں آہ و بکا کی آوازیں بلند ہیں۔

پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش، افغانستان اور اسی طرح دنیا کے مختلف ملکوں کے مختلف شہروں میں اپنے مخصوص انداز میں اور ایام عزا کی مناسبت سے مجالس و ماتمی جلوس کا سلسلہ جاری ہے اور انجمنین اور ماتمی دستے نوحہ خوانی و سینہ زنی کرتے ہوئے اپنے مخصوص راستوں سے گذر رہے ہیں۔

اہلبیت اطہار علیہم السلام کے تمام چاہنے والے سیاہ لباس میں ملبوس شہدائے کربلا کا غم منا رہے ہیں اور باچشم گریا شہدائے کربلا کو خراج عقید پیش کر رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں