اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ترک جنگی ساز و سامان کی ادلب روانگی

ترکی کے ذرائع‏ ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی مسلح افواج کمیٹی نے شام کے صوبے ادلب کے علاقوں میں جنگی ساز و سامان کے ساتھ پچاس ٹرک روانہ کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۰۲
تاریخ اشاعت: 19:57 - September 17, 2018

ترک جنگی ساز و سامان کی ادلب روانگیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، حالیہ دو ہفتوں کے دوران ادلب کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لئے شامی فوج کی کارروائی کا امکان قوی ہو جانے کے بعد ترکی کی فوج نے شمالی شام میں واقع سرحدی علاقوں میں کئی مرحلوں میں جنگی ساز و سامان روانہ کیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں میں ہے کہ شامی فوج نے اپنے ملک کے صوبے ادلب کو آزاد کرانے کے لئے جو اس وقت دہشت گردوں کے قبضے میں ہے، تیاری مکمل کر لی ہے تام ترکی کا کہنا ہے کہ ادلب میں فوجی کارروائی کی صورت میں شامی پناہ گزین اور مسلح دہشت گرد، ترکی کی سرحدوں میں داخل ہو جائیں گے۔

ترک ذرائع ابلاغ نے ترکی فوج اور جنگی ساز و سامان کی تعیناتی کا مقصد پناہ گزینوں اوور دہشت گردوں کی منتقلی کی روک تھام قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی ادلب میں شامی فوج کی کارروائی کی مخالفت کر رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں