مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ یورپی یونین نے کچھ وعدے کیے ہیں اور ہم ان وعدوں کے پورا ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے بتایا کہ وہ آئندہ ہفتے اتوار کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیویارک جائیں گے۔
امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات کے بارے میں ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جان کیری کے ساتھ میری کھلی ملاقات تھی البتہ پہلے سے طے شدہ نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی نیویارک جاتے ہیں، کیسنجر سے لیکر جان کیری تک اور دوسرے امریکی نمائندوں سے ملاقات کرتے ہیں اور یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں بلکہ ایران کے اثر و رسوخ کی علامت ہے۔
ڈاکٹر جواد ظریف نے کہا کہ نیویارک میں چار جمع ایک گروپ کا اجلاس بھی ہونے کی توقع ہے جس میں ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے اب تک انجام پانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
پیغام کا اختتام/