اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

حکومت پر تین طلاق کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا الزام

تین طلاق کو جرم کے زمرے میں لانے کے لئے حکومت نے آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۳۵
تاریخ اشاعت: 22:49 - September 20, 2018

حکومت پر تین طلاق کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا الزاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس آرڈیننس کی تجویز کی منظوری دی گئی اور اس پر صدر جمہوریہ کے دستخط ہوتے ہی یہ قانون کی شکل لے لے گا۔

تین طلاق سے متعلق بل لوک سبھا میں نافذ ہوچکا ہے لیکن راجیہ سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں کی مخالفت کی وجہ سے یہ اٹک گیا تھا۔

تین طلاق کے خلاف مودی حکومت کے ذریعے مرکزی کابینہ میں آرڈیننس لانے کے فیصلے نے جہاں اس ملک کے مسلمانوں میں بے چینی پیدا کردی ہے۔ وہیں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدراورسابق ریاستی اقلیتی امورکے وزیرمحمد عارف نسیم خان نے اسے مودی حکومت کی مسلمانوں کے تئیں دوہری پالیسی اور آرایس ایس کی پالیسی پرعمل آوری اور شریعت میں راست اور تین طلاق کے نام پر حکومت صرف سیاست کرنا چاہتی ہے اس لئے اس سلسلہ میں آرڈیننس لے کر آئی ہے ۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں