16 October 2024

اہواز دہشتگردانہ حملے کے خلاف یوم سوگ

اہواز دہشتگردانہ حملے کے خلاف ایران میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۸۴
تاریخ اشاعت: 11:54 - September 24, 2018

اہواز دہشتگردانہ حملے کے خلاف یوم سوگمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں دہشتگردانہ حملے کے خلاف آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔ اہواز میں تعلیمی ادارے اور دفاتر میں تعطیل ہے اور سوگواری کے مراسم منعقد ہورہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی کابینہ نے اہواز میں تکفیری دہشت گردوں کے حملے کی ایک بار پھر مذمت کی اور ملک بھر میں عام سوگ کا اعلان  کرتے ہوئے دہشت گردوں کو دندان شکن جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اہواز میں دہشت گردانہ حملے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ دشمن کا ہدف صرف ایران اور ایرانی قوم کی نابودی ہے۔

حکومتی اعلامیہ کے مطابق دہشت گردوں نے بچوں، عورتوں ، جوانوں اور بوڑھوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا۔ لیکن دشمن کومعلوم ہونا چاہیے کہ وہ دہشت گردانہ اقدامات سے ایرانی قوم میں تفرقہ اور اختلاف پیدا نہیں کرسکتا بلکہ ایرانی قوم ایسے واقعات کا باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ مقابلہ کرےگی اور ایران و ایرانی قوم کے خلاف مغربی اور عرب دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادےگی۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز ایران کے جنوب مغربی شہر اہواز میں مسلح افواج کی پریڈ دیکھنے والے عام شہریوں پر فائرنگ کر دی تھی جس میں کم سے کم پچیس افراد شہید اور ساٹھ دیگر زخمی ہو ئے تھے۔ تکفیری دہشت گرد گروہ الاحوازیہ اور داعش نے مشترکہ طور پر دہشتگردانہ حملے کی ذمہ ھاری قبول کی تھی۔ ان دہشتگرد گروہوں کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں