اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

تہران، سی آئی این یو کی پہلی جنرل اسمبلی کا میزبان

عالم اسلام کی ورچول یونیورسٹی کے نیٹ ورک سی آئی این وی یو کی پہلی جنرل اسمبلی کا اجلاس تہران میں شروع ہو گیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۹۰
تاریخ اشاعت: 16:10 - September 24, 2018

تہران، سی آئی این یو کی پہلی جنرل اسمبلی کا میزبانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس ایک روزہ اجلاس میں اسلامی ملکوں کی یونیورسٹی کے درمیان ورچول ایجوکیشن کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

کامسٹیک کی مستقل کیمٹی کے مشیر قاسم جان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ملکوں میں اعلی تعلیم اور گھر بیٹھے تربیت کے بہت سے مواقع موجود ہیں اور بہت سے ملکوں نے اس میدان میں کافی ترقی کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے رکن ملکوں نے انیس سو اکیاسی میں سائنسی اور تیکنیکی تعاون کے لیے مستقل وزارتی کمیٹی کامسٹیک کے نام سے قائم کی تھی جس کا مقصد اسلامی دنیا میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا تھا۔ 

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں