16 October 2024

نیویارک میں ایران برطانیہ وزرائے خارجہ ملاقات

برطانیہ کے وزیر خارجہ نے منگل کو نیویارک میں ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں مختلف مسائل پر گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۰۹
تاریخ اشاعت: 20:27 - September 25, 2018

نیویارک میں ایران برطانیہ وزرائے خارجہ ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک میں جیرمی ہنٹ اور محمد جواد ظریف کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، ایٹمی معاہدے اور علاقائی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔

اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نیز فرانس، اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان بھی ملاقات ہوئی۔

محمد جواد ظریف نے اسی طرح ایران اور گروپ چار جمع ایک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والے اجلاس بھی شرکت کی۔ اس اجلاس کی صدارت ایران کے وزیر حارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے مشترکہ طور پرکی۔

اس اجلاس کے اختتام پر جاری کئے جانے والے ایک مشترکہ بیان میں ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ علیحدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا گیا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کا خاتمہ اور ایران کے اقتصادی مفادات کو پورا کیا جانا، اس معاہدے کے کلیدی نتائج کا حصہ ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں