اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

علاقے کے ملکوں کا تہران سیکورٹی اجلاس

ایران کے دارالحکومت تہران میں علاقائی سیکورٹی مذاکرات کے زیر عنواں علاقے کے ملکوں کے قومی سلامتی کے سیکریٹریوں اور مشیروں کا پہلا اجلاس شروع ہو گیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۲۴
تاریخ اشاعت: 20:41 - September 26, 2018

علاقے کے ملکوں کا تہران سیکورٹی اجلاسمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹریٹ کی کوششوں اور اس کی میزبانی میں ہونے والے ایک روزہ تہران اجلاس میں روس، چین، ہندوستان اور افغانستان  کے قومی سلامتی کے سیکریٹری اور مشیر شریک ہیں۔

تہران اجلاس میں دہشت گردی، انتہا پسندی اور جنوب مغربی ایشیا کے علاقے میں دہشت گردی کے نئے خطرات کے خلاف مہم کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

اس اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف مہم میں علاقائی ملکوں کی یکجہتی کو فروغ دینے کے بارے میں گفتگو ہو رہی ہے جبکہ علاقائی تعاون کی تقویت پر بھی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

علاقائی سیکورٹی مذاکرات کے زیرعنواں تہران اجلاس کے موقع پر اس اجلاس کے شرکا کے درمیان دو طرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو میں تہران اجلاس کے نتائج سے باخبر کریں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں