16 October 2024

ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر کی ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری سے ملاقات

ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری اور ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے ایران اور ہندوستان کے درمیان سیکورٹی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۲۶
تاریخ اشاعت: 20:51 - September 26, 2018

ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر کی ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں علی شمخانی اور اجیت ڈووال نے دونوں ملکوں کے درمیان سیکورٹی کے علاوہ سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور ٹرانزیٹ کے شعبوں میں تعاون کی مزید توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے ایران اور ہندوستان کے تعلقات کی توسیع میں دونوں ملکوں کے قومی سلامتی اداروں کے موثر کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے بعض ملکوں کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو ظالمانہ قرار دیا۔

اس ملاقات میں ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال نے بھی جو تہران سیکورٹی اجلاس میں شرکت کے لئے ایران کے دورے پر ہیں، اس اجلاس کے انعقاد اور ایران کی میزبانی کی قدردانی کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری اور دو طرفہ سمجھوتوں کو آگے بڑھائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستان اقتصادی شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا اور ان کا ملک ایران میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں