16 October 2024

ایٹمی معاہدے کے تحفظ کے لئے مغرب کی کوششوں پر امریکہ کی برہمی

امریکی وزارت خارجہ کے ایران ایکشن گروپ کے سربراہ برائن ہک نے ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں یورپ کے موقف پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یورپی یونین ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو کمزور نہیں بنا سکتی۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۳۹
تاریخ اشاعت: 20:55 - September 27, 2018

ایٹمی معاہدے کے تحفظ کے لئے مغرب کی کوششوں پر امریکہ کی برہمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، انھوں نے نیویارک میں ایران اور گروپ چار جمع ایک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس اور ایران کے تیل کی برآمدات کے تحفظ نیز موثر مالی سسٹم کے قیام کے لئے ان کے وعدے کی طرف اشارہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن، امریکہ کی پابندیوں کے نظرانداز کرنے کے لئے رقم کی ادائیگی کے لئے خصوصی مالی سسٹم کے قیام کے بارے میں یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے بیان سے رنجیدہ ہے۔

اقوام متحدہ میں مستقل امریکی مندوب نکی ہیلی نے بھی ایٹمی معاہدے کے بارے میں فیڈریکا موگرینی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین خودپسند اور گھمنڈی ہے۔

انھوں نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے بعد واشنگٹن کے دباؤ کے باوجود ایران کے ساتھ اقتصادی معاملات جاری رکھنے کے لئے یورپی کمپنیوں کو ترغیب دلانے سے متعلق یورپی یونین کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین نے خود پسندی اور غرور و گھمنڈ کی بنا پر غلط راستے کا انتخاب کیا ہے۔

نکی ہیلی نے ایران کے حلاف امریکی حکام کے دعوے کی تکرار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت امریکہ کا سب سے بڑا مسئلہ، ایران ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں