اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ناوابستہ تحریک کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعادہ

ناوابستہ تحریک نے ایک بار پھر ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۴۰
تاریخ اشاعت: 21:00 - September 27, 2018

ناوابستہ تحریک کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعادہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد ناوابستہ تحریک کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے رکن ممالک ایٹمی معاہدے اور اس پر عمل درآمد کی حمایت کرتے ہیں۔

ناوابستہ تحریک کے بیان میں امریکہ کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کو ترقی دینے کے پروگرام کی مذمت اور این پی ٹی معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنے والے ایٹمی ملکوں پر کڑی نکتہ چینی کی گئی ہے۔

ناوابستہ تحریک کے ایک سو بیس رکن ملکوں نے اپنے بیان میں اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کو خطے اور عالمی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ این پی ٹی میں شمولیت کے لیے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالے۔

بیان میں ایٹمی ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطی کے قیام سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے تمام ملکوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس ہدف کے حصول کے لیے مربوط کوششیں انجام دیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں