02 February 2025

قطیف پر سعودی فوجیوں کا حملہ

سعودی فوجیوں نے مشرقی سعودی عرب کے صوبے الشرقیہ کے شیعہ آبادی کے علاقے قطیف پر شدید حملہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۴۲
تاریخ اشاعت: 21:06 - September 27, 2018

قطیف پر سعودی فوجیوں کا حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ قطیف پر سعودی فوجیوں کی وسیع جارحیت کے دوران فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

بعض ذرائع‏ نے قطیف میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کا بھی دعوی کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی فوجیوں نے قطیف میں شویکہ اور کویکب کے علاقوں کا بکتر بند گاڑیوں سے محاصر کر لیا۔

اس سے قبل بھی قطیف کو بارہا جارحیت کا نشانہ بنایا جا تا رہا ہے جس میں دسیوں سرگرم سیاسی کارکن  اور عام شہری شہید و زخمی ہوئے جبکہ کئی دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ مشرقی سعودی عرب میں آل سعود حکومت کی بے انصافیوں اور ظلم و ذیادتی کے خلاف دو ہزار گیارہ سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ تیل سے مالا مال سعودی عرب کا یہی علاقہ، اس ملک کی آل سعود حکومت کی آمدنی کا اہم تریں ذریعہ شمار ہوتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں