مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید عباس صالحی اور سوربھ کمار کے درمیان تہران میں ہونے والی ملاقات میں ایران اور ہندوستان کے درمیان ثقافتی اور تہذیبی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔
ایران کے وزیر ثقافت نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ ہندوستان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس دورے نے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کا راستہ ہموار کر دیا ہے۔
ہندوستان کے سفیر سوربھ کمار نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ ثقافتی اور تہذیبی رشتے قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے وزیراعظم کے سن دو ہزار سولہ کے دورہ ایران اور صدر ایران کے حالیہ دورہ ہندوستان نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں خاص طور سے ثقافتی میدانوں میں تعاون کی رفتار کو مزید تیز کر دیا ہے۔
پیغام کا اختتام/