اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

600 سعودی اتحادی افواج کے اہلکار ہلاک و زخمی

یمنی فورسز کی سعودی اتحادی افواج کے خلاف گزشتہ ایک ماہ کی کارروائیوں میں 600 اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۹۲
تاریخ اشاعت: 12:50 - October 02, 2018

600 سعودی اتحادی افواج کے اہلکار ہلاک و زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ستمبرکے مہینے کے دوران یمنی سرکاری فوج اور قبائلی رضاکاروں کی جانب سے سعودی اتحادی افواج کے خلاف جوابی کارروائیاں جاری رہیں جس کے نتیجے میں کم ازکم 600 کرایے کے فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج اور قبائلی رضاکار فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں اور سعودی سرحدوں کے اندر کئی جوابی کارروائیاں کیں۔

یمنی فوج اور قبائلی رضاکاروں کا کہنا ہے کہ جب تک سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کو ختم نہیں کرتا تب تک جوابی حملے جاری رہیں گے۔

یمنیوں کا کہنا ہے کہ نام نہاد خادم الحرمین اسرائیل اور امریکا کی خشنودی کے لئے تین سال سے نہتے یمنی مسلمانوں پر بمباری کررہے ہیں۔

دوسری طرف آل سعود کے جنگی جہازوں نے یمن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کرکے متعدد نہتے مسلمانوں کو خاک وخون میں غلطاں کردیا۔

سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ کے دیہی علاقوں پر متعدد بار فضائی حملے کرکے کئی رہائشی مکانات کو تباہ کردیا ہے۔

  واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس میں ہزاروں شہری شہید و زخمی ہوچکے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں