اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دنیا کو مہاتما گاندھی کی عدم تشدد کی پالیسی کی ضرورت ہے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دنیا میں بڑھتی ہوئی نفرت اور دہشتگردی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو مہاتما گاندھی کی عدم تشدد کی پالیسی اور سوچ کو اپنانے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۰۸
تاریخ اشاعت: 16:12 - October 03, 2018

دنیا کو مہاتما گاندھی کی عدم تشدد کی پالیسی کی ضرورت ہے: ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کل رات تہران میں مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہر طرف انارکی پھیلا ہوا ہے اور بے گناہ افراد قتل کئے جا رہے ہیں ایسے میں ایک صدی قبل مہاتما گاندھی نے اپنے ملک کی آزادی کے لئے تشدد سے اجتناب کرتے ہوئے پر امن طریقے سے آزادی کی تحریک شروع کی تھی۔

اس تقریب میں ایران میں ہندوستان کے سفیر سورب کمار نے کہا کہ مہاتما گاندھی امن و آشتی اور صلح و عدم تشدد کا نمونہ تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے آزادی کی جدوجہد حضرت امام حسین علیہ اسلام سے سیکھی تھی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں