اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی عرب صورت حال واضح کرے، ترک صدر کا مطالبہ

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مخالف سعودی صحافی کی صورت حال واضح کریں۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۵۶
تاریخ اشاعت: 19:59 - October 09, 2018

سعودی عرب صورت حال واضح کرے، ترک صدر کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپسٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ آل سعود کو یہ بات ثابت کرنا ہو گی کہ جمال خاشقجی استنبول میں ان کے قونصل خانے سے واپس چلے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ معاملے کی پوری طرح سے چھان بین کرنا اور اس کے نتائج سے رائے عامہ کو آگاہ کرنا ترک حکومت کی ذمہ داری ہے۔

دوسری جانب ترک حکومت نے سعودی حکومت کے مخالف صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کے معاملے کی چھان بین کی غرض سے سعودی قونصل خانے کی تلاشی لئے جانے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ استنبول کے سعودی قونصل خانے کی تلاشی کی درخواست انقرہ میں سعودی سفارت خانے کو باضابطہ طور پر ارسال کر دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جمال خاشقجی منگل کے روز ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں داخل ہوئے تھے مگر وہاں سے لاپتہ ہو گئے۔

جمال خاشقجی کا نام سعودی عرب کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا اور وہ اپنی جان بچانے کے لیے ستمبر دو ہزار سترہ سے ترکی میں مقیم تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں