16 October 2024

ایرانی اثاثے منجمد کئے جانے کے خلاف شکایت پر ہیگ کی عدالت میں جاری سماعت

ایران کے اثاثے منجمد اور ایران کے مرکزی بینک کے خلاف غیر قانونی پابندیاں عائد کرنے پر ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں امریکہ کے خلاف ایران کے دائر کردہ کیس کی سماعت بارہ اکتوبر تک جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۶۸
تاریخ اشاعت: 22:22 - October 10, 2018

ایرانی اثاثے منجمد کئے جانے کے خلاف شکایت پر ہیگ کی عدالت میں جاری سماعتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کی جانب سے معین کردہ وقت کے مطابق بدھ کے روز امریکہ کے خلاف اپیل کے سلسلے میں ایران کی جانب سے دلائل پورے کئے جا رہے ہیں۔

جمعرات اور جمعے کو ایران اور امریکہ کی جانب سے الگ الگ اپنا اپنا نقطہ نظر بھی پیش کیا جانا ہے۔

اس سے قبل پیر کے روز امریکہ نے اس کیس کے تعلق سے ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کے دائرہ اختیار اعتراض کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں ایران کی جانب سے دائر کردہ کیس کی سماعت کے دوران ایران کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت جیسے بے بنیاد الزامات کا مسئلہ اٹھا کر عدالت کی کارروائی میں رخنہ اندازی کی کوشش کر رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں