16 October 2024

شام کو بدنام کرنے سے گریز کیا جائے، ایرانی مندوب

کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی عالمی تنظیم میں ایران کے مستقل نمائندے کہا ہے کہ او پی سی ڈبلیو کے ساتھ شامی حکومت کے تعاون کے بارے میں بد گمانیاں پھیلانے سےگریز کیا جائے۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۷۱
تاریخ اشاعت: 22:30 - October 10, 2018

شام کو بدنام کرنے سے گریز کیا جائے، ایرانی مندوبمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہیگ میں او پی سی ڈبلیو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے مستقل مندوب علی رضا جہانگیری نے کہا ہے کہ شام کی حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں کی نابودی میں عالمی تنظیم کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کے سلسلے میں سیاسی محرکات سے گریز اور کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی عالمی تنظیم کے ساتھ شام کے تعاون کو مخدوش نہ کیا جائے۔

ایران کے مستقل مندوب نے کیمیائی حملوں کے متاثرین کو طبی امداد پہنچانے سے متعلق عالمی کورس کے تہران میں انعقاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کورس کا انعقاد بلاشبہ کیمیائی متاثرین کے علاج کے حوالے سے مہارتوں اور معلومات میں اضافے کا باعث بنے گا۔ 

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں