اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاک افغان سرحد کے قریب دھماکہ، تین سیکورٹی اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۸۸
تاریخ اشاعت: 22:17 - October 12, 2018

پاک افغان سرحد کے قریب دھماکہ، تین سیکورٹی اہلکار ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سیکورٹی اہلکار جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین میں روزمرہ کی گشت پر تھے کہ ان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔

ابھی تک کسی نے بھی بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران اس علاقے میں کیے جانے والے فوجی آپریشن کی بدولت دہشت گردی کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے لیکن اب بھی شدت پسندوں کی جانب سے حملوں کا سلسلہ وقتاً فوقتاً جاری ہے۔

واضح رہے کہ طالبان، جماعت الاحرار، سپاہ صحابہ، لشکرجھنگوی اور دوسرے تکفیری دہشت گرد گروہوں کے حملوں میں اب تک ہزاروں بے گناہ پاکستانی شہری مارے جا چکے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں