16 October 2024

ایرانی عوام نے بڑے بڑے بحرانوں کا مقابلہ کیاہے، علی شمخانی

اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے اسلامی جمہوریہ ایران نے انٹلی جینس و سیکورٹی اداروں اور پولیس کی موثر کارروائیوں کی بدولت گذشتہ چالیس برس کے دوران بڑے بڑے بحرانوں کا مقابلہ کیا ہے اور کم قیمت چکا کر ان سے باہرنکلا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۲
تاریخ اشاعت: 23:38 - February 08, 2018

ایرانی عوام نے بڑے بڑے بحرانوں کا مقابلہ کیاہے، علی شمخانیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی اعلی قومی سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے تہران میں انٹلی جینس کی وزارت کے عہدیداروں سے خطاب کے دوران اسلامی انقلاب کی انتالیسویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایران کے عوام نے مسلط کردہ جنگ، اقتصادی پابندیوں اوردشمنوں کی مختلف سازشوں جیسے بڑے بڑے بحرانوں کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کیا ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نےکہا کہ وقت شناسی، شعور کی پختگی اور ترجیحات پر توجہ اسلامی انقلاب کی کامیابی اور اس کی بقا کا اصل راز ہے۔ علی شمخانی نے کہا کہ امریکا نے کھل کر اپنی سیکورٹی اسٹریٹیجی میں کہا ہے کہ علاقے میں اس کے مفادات کی راہ میں ایران سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے امریکا دہشت گردوں کی حمایت، تشہیراتی مہم اور اقتصادی پابندیاں عائد اور اسی طرح دیگر سبھی حربوں کا استعمال کرکے ایران کے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے میں لگا رہتا ہے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ دشمنوں کی سازشوں اور اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے جنھوں نے دنیا میں نفرت اور تشدد پھیلانے کے لئے اپنا سارا زور لگادیا ہے ہوشیاری کا مظاہرہ کرنا بہت ضروری ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں