اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران، امریکی پابندیوں کا مقابلہ کررہا ہے: چین

چین کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکی پابندیوں کے سامنے زبردست مزاحمت دکھائی
خبر کا کوڈ: ۲۸۲۰
تاریخ اشاعت: 13:17 - October 15, 2018

ایران، امریکی پابندیوں کا مقابلہ کررہا ہے: چینمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شین ہوا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نہ صرف تیل پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتا ہے بلکہ وہ امریکی بلیک میلنگ کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گا.

شین ہوا کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نومبر میں نئی تیل پابندیوں کا آغاز ہوگا جبکہ ایران بھرپور کوشش کررہا ہے کہ کسی بھی صورت میں ان پابندیوں کا مقابلہ کرے.

اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا امریکی اقدامات کو چیلنج کیا اور حالیہ برسوں میں بھی اس نے پابندیوں کے سامنے زبردست مزاحمت دکھائی.

چینی نیوز ایجنسی کے مطابق،ایران کے صدرحسن روحانی نے بھی اپنی حالیہ تقریر میں قوم سے کہا تھا کہ امریکہ، پابندیوں سے ایران کو نہیں جھکا سکتا اور نہ ہی ان پابندیوں سے ایرانیوں کی زندگی متاثر ہوگی.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں