اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکی انتخابات میں ایران پر مداخلت کا الزام بد گمانی پر مبنی: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے وائٹ ہاوس کی جانب سے سیاسی مقاصد کے ساتھ دیگر ممالک پر الزام لگانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے انتخابات میں ایران کی مداخلت کا بے بنیاد دعوی بد گمانی پر مبنی ہے.
خبر کا کوڈ: ۲۸۶۰
تاریخ اشاعت: 14:54 - October 21, 2018

امریکی انتخابات میں ایران پر مداخلت کا الزام بد گمانی پر مبنی: ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے گزشتہ روز امریکی حکومت کے سیکورٹی انٹیلی جنس اداروں کے ایران مخالف الزامات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ممالک کے اندرونی مسائل پر عدم مداخلت اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی ہے.

بہرام قاسمی نے حالیہ دنوں میں امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر کی جانب سے کسی دستاویز کے بغیر ایران مخالف الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاوس اپنے سیاسی مقاصد کے لئے دوسرے ممالک کے خلاف من گھرٹ الزامات لگا کر ہر روز ایک ملک کے نام کو اپنی  فہرست میں شامل کر رہا ہے.

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  کا کہنا تھاکہ امریکی صدر دعوی کر رہے ہیں کہ اس کے صدارت کے دورکے آغاز سے اب تک اسلامی جمہوریہ ایران اپنے اندرونی مسائل میں الجھا ہوا ہے اور اسی وجہ سے وہ علاقائی مسائل کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا تو پھرایسا ملک امریکی کانگریس کے انتخابات میں کس طرح مداخلت کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز امریکہ کے مختلف اداروں نے ایران،چین اور روس پر الزام عائد کیا کہ یہ ممالک کانگریس کے ہونے والے انتخابات میں امریکی عوام کو ری پبلکن پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ  نہ دینے کیلئے قائل کر رہے ہیں۔ ہونے والی سروے رپورٹوں کے مطابق کانگریس کے انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کو شکست ہو گی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں