16 October 2024

تہران اجلاس چابہار منصوبے میں تیزی لانے کے لئے نئی دہلی کے عزم کی علامت، ہندوستان

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے منگل کی رات ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ تہران اجلاس چابہار کے منصوبے پر عمل میں تیزی لانے کے لئے نئی دہلی کے عزم کی علامت ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۶۸
تاریخ اشاعت: 15:03 - October 24, 2018

تہران اجلاس چابہار منصوبے میں تیزی لانے کے لئے نئی دہلی کے عزم کی علامت، ہندوستانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں ایران، ہندوستان اور افغانستان کے درمیان چابہار ٹرانزیٹ سمجھوتے پر دستخط کئے گئے ہیں۔

تہران میں تعاون کے اس سمجھوتے پر ایران کے بحری جہاز رانی اور بندرگاہوں کے امور کے سربراہ محمد راستاد، ہندوستان کے نائـب وزیر خارجہ تیرو مورتی اور افغانستان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے دفتری و مالی امور کے سیکرٹری امام الدین ویریمچ نے دستخط کئے۔

ایران کے پورٹ اور شیپنگ کے محکمے کے   سربراہ محمد راستاد نے اس تقریب کے موقع پر گذشتہ مہینوں کے دوران چابہار کے راستے افغانستان کے لئے ہندوستان کی جانب سے گندم کی برآمدات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو ہفتوں میں ہندوستان کی کمپنی چابہار بندرگاہ سے عبوری طور پر استفادہ شروع کردے گی۔واضح رہے کہ تینوں ملکوں نے تہران میں تعاون کے اس سمجھوتے کی بنیاد پر ایران، افغانستان اور ہندوستان کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے مقصد سے ٹرانزیٹ اور تجارت میں سہولیات کے لئے نجکاری کی ضرورت پر بھی تاکید کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں