16 October 2024

ای سی او کے رکن ملکوں کے درمیان علاقائی بجلی کے مرکز کا قیام

ایران کی بجلی کی پیداوار اور سپلائی کی کمپنی کی بیرونی تجارت کے دفتر کے سربراہ وحید گوہری صدر نے ای سی او کے رکن ملکوں کے درمیان الیکٹرک رابطے کے فوائد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او کے رکن ملکوں کے درمیان علاقائی بجلی کے مرکز کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۷۱
تاریخ اشاعت: 15:21 - October 24, 2018

ای سی او کے رکن ملکوں کے درمیان علاقائی بجلی کے مرکز کا قیاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انھوں نے تہران میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے ای سی او کے پلیٹ فارم سے بجلی کے مرکز کے قیام کی تجویز پیش کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں کئی نشستیں بھی منعقد ہو چکی ہیں۔گوہری صدر نے کہا کہ ان نشستوں میں طے پایا ہے کہ بجلی کے مرکز کے قیام کے اس منصوبے پر پہلے ایران اور ترکی میں تجرباتی طور پر عمل کیا جائے گا اور پھر دیگر ملکوں میں اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ دنیا میں الیکٹرک رابطے کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے اور تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ ایران کے الیکٹرک رابطے موجود ہیں۔ واضح رہے کہ ایران میں بجلی کی صنعت کو دنیا کا چودھواں مقام حاصل ہے۔علاقائی اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او میں بانی ممالک ایران، ترکی اور پاکستان کے علاوہ   افغانستان، ترکمنستان، قرقیزستان، ازبکستان، قزاقستان، تاجیکستان اور جمہوریہ آذربائیجان شامل ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں