مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، آئی این ایف معاہدے پردستخط کرنے والے روسی رہنما میخائل گورباچوف نے نیویارک ٹائمز میں چھپے ایک مقالے میں کہا ہے کہ یہ پہلا معاہدہ نہیں جسے بین الاقومی فوجی ماحول کی بھینٹ چڑھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ سن دوہزار دو میں اینٹی بیلسٹک میزائل ٹریٹی سے نکلا تھا اور اب اس نے جامع ایٹمی معاہدے کو بھی خیر باد کہہ دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیس اکتوبر اعلان کیا تھا کہ وہ روس کے ساتھ ہونے والے انیس سو ستاسی کے آئی این ایف معاہدے سے علیحدگی اختیار کرلے گا۔
انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیر فورس ٹرٹیی کے نام سے موسوم اس معاہدے پر انیس سو ستاسی میں سابق سویت یونین کے آخری رہنما میخائل گورباچوف اور اس وقت کے امریکی صدر رونالڈ ریگن نے دستخط کیے تھے۔اس معاہدے کے پہلے مرحلے میں پانچ سو سے لیکر پانچ ہزار پانچ سو کلومیٹر تک مار کرنے والے تمام میزائل تباہ کردیئے گئے تھے۔
پیغام کا اختتام/