16 October 2024

واپسی مارچ پر صیہونیوں کی فائرنگ، درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی

فلسطینیوں کے ہفتہ وار حق واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۸۲
تاریخ اشاعت: 20:41 - October 26, 2018

واپسی مارچ پر صیہونیوں کی فائرنگ، درجنوں فلسطینی شہید اور زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز اطلاع رسانی فلسطین کے مطابق ہزاروں فلسطینیوں نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ایک بار پھر غزہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کیا جس پر صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کردی۔

عینی شاہدین کے مطابق حق واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی شیلنگ اور فائرنگ میں کم سے کم چار فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔واپسی مارچ کا اہتمام کرنے والی اعلی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب تک غزہ کا محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا اور فلسطینیوں کے مطالبات پورے نہیں ہو جاتے یہ مظاہرے بدستور جاری رہیں گے۔

تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے جاری فلسطینیوں کے حق واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک دو سو سے زائد فلسطینی شہید اور بائیس ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اور سات سال سے جاری غزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں