16 October 2024

پیسیو ڈیفنس آرگنائیزیشن کے حکام سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کے روز ایران کی پیسیو ڈیفنس آرگنائیزیشن کے حکام سے خطاب کرتے ہوئے دشمنوں کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ ہوشیاری کی ضرورت پر تاکید فرمائی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۰۵
تاریخ اشاعت: 16:10 - October 28, 2018

پیسیو ڈیفنس آرگنائیزیشن کے حکام سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطابمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کے روز ایران کی پیسیو ڈیفنس آرگنائیزیشن کے سربراہ اور دیگر حکام سے اپنے خطاب میں دشمنوں کی نت نئی دھمکیوں اور خطرات کے مقابلے میں پیسیو ڈیفنس کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ فرمایا ہے کہ دشمنوں کی یلغار کے پیچیدہ طریقوں کے مقابلے میں اس تنظیم کو بھی مکمل ہوشیاریسے کام لینے کی ضرورت ہے تاکہ جدید منطقی طریقے سے  کسی بھی طرح کے نفوذ کا مقابلہ کیا جا سکے۔

آپ نے تمام شعبوں میں پیسیو ڈیفنس کی اہمیت پر حکام کی توجہ کو ضروری قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ایران کے ذمہ دار عہدیداروں نے اگر اس مسئلے کو نہیں بروقت سمجھا اور پیسیو ڈیفنس آرگنائیزیشن کو لازمی توسیع نہ دی تو ایران کو مختلف طرح کے اور بعض اوقات ناقابل تلافی نقصان و خطرات کا سامنا کرنا پڑ جائے گا اس لئے حکام کو چاہئے کہ فوجی و غیر فوجی تمام شعبوں میں پیسیو ڈیفنس آرگنائیزیشن کے ساتھ ضروری اور بھرپور تعاون کریں۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں