مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ عراق و ایران سمیت دنیا بھر سے کروڑوں زائرین کا، کربلائے معلی میں اجتماع کا پیغام ہے کہ کوئی بھی ظالم، انصاف کی آواز ہرگز نہیں دبا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ چودہ سو سال پہلے ایک ظالم حکمراں نے سوچا تھا کہ اس نے نواسہ رسولۖ حضرت امام حسین علیہ السلام کی تحریک کو ختم کر دیا ہے اور صدام، القاعدہ اور داعش جیسے گروہوں کا بھی یہی خیال تھا کہ وہ خطے کی مزاحتمی تحریکوں کو نابود کردیں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ آج بیس لاکھ سے زائد ایرانیوں سمیت کروڑوں زائرین کربلائے معلی میں جمع ہوتے ہیں اور اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ انصاف کے قیام کی تحریک بدستور جاری ہے۔
پیغام کا اختتام/