مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کے اس اخبار نے ایران مخالف ٹیلیویژن کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اس ٹی وی کی، سعودی ولیعہد بن سلمان کے قریبی ایک تاجر کی جانب سے فنڈنگ ہوتی ہے۔
ایران انٹرنیشنل نام کے سے ایران مخالف اس ٹی وی کا ڈائریکٹر کہ جس کا دفتر لندن میں ہے، سعودی ولیعہد بن سلمان کا ایک قریبی تاجر ہے۔
برطانوی اخبار گارڈین نے اس بات کا انکشاف ایک ایسے وقت کیا ہے کہ سعودی عرب سے وابستہ ذرائع ابلاغ کی سرگرمیوں کے بارے میں لندن کی تشویش کافی بڑھ گئی ہے۔
اس اخبار کے ایک ذریعے کہا ہے کہ ایران مخالف اس ٹی وی کو سعودی ولیعہد بن سلمان کی براہ راست حمایت حاصل ہے۔
ایران انٹرنیشنل ٹیلیویژن نے ایران کے شہر اہواز میں فوجی پریڈ کے موقع پر دہشت گردانہ حملہ ہونے کے بعد الاحوازیہ دہشت گرد گروہ کے ترجمان یعقوب حرالتستری سے انٹرویو کیا تھا جس میں اس نے اہواز میں دہشت گردانہ حملے میں عام شہریوں کے ہونے والے قتل عام کے واقعے کو سراہا تھا۔
پیغام کا اختتام/