اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران سے روپے میں تیل خریدا جائے گا، ہندوستان

ہندوستان کے وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ ایران سے خریدے جانے والے تیل کی قیمت ہندوستانی روپے میں ادا کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۳۰
تاریخ اشاعت: 21:13 - November 01, 2018

ایران سے روپے میں تیل خریدا جائے گا، ہندوستانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے پیٹرولیم کے وزیر نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستانی روپے میں تجارت کا میکنزم بحال کرنے کے سلسلے میں جلد ہی ایران کے ساتھ معاملہ طے پا جائے گا تاکہ تیل کی قیمت روپے میں ادا کی جاسکے۔انھوں نے کہا کہ اس بارے میں ایران اور ہندوستان کی جانب سے عنقریب ایک معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔

ہندوستان کے وزیر پٹرولیم نے ایران و ہندوستان کے مشترکہ تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی اقدار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے اقتصادی مفادات، ایران جیسے علاقے کے ملکوں سے وابستہ ہیں اور ان کا ملک، ایران سے تیل کی خریداری میں ایک جامع لائحہ عمل طے کرے گا۔

ریزرو بینک آف انڈیا نے ہندوستان میں ایران کے پاسارگاد بینک کا شعبہ قائم کئے جانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے قبل ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک، تیل کی خریداری کے سلسلے میں ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل نہیں کرے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں