اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

نائیجیریا میں حسینی عزاداروں پر فوج کے حملے کی ایران کی جانب سے مذمت

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے نائیجیریا میں حسینی عزاداروں پر اس ملک کی فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۳۴
تاریخ اشاعت: 23:00 - November 01, 2018

نائیجیریا میں حسینی عزاداروں پر فوج کے حملے کی ایران کی جانب سے مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے ترجمان ابراہیم موسی نے منگل کی شام اعلان کیا ہے کہ پیر کے روز نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں اربعین حسینی کےعزاداروں پر فوج کے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ستائیس شیعہ مسلمان شہید ہو گئے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے منگل کی شام فارس خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں نائیجیریا کی فوج کی جانب سے صبر و تحمل سے کام لئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کی پرامن مذہبی رسومات اور حسینی عزاداری کا پاس و لحاظ رکھے جانے پر تاکید کی۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ نائیجیریا میں دونوں فریقوں کی جانب سے پرامن طریقوں اور شہری حقوق کے قانون پر عمل کرتے ہوئے صورت حال کو پرسکون بنائے جانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ کشیدگی دور اور امن و استحکام کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے ہفتے کی رات بھی اربعین حسینی کے پرامن مارچ کے شرکا کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس میں کم از کم دس حسینی عزادار شہید ہو گئے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں