اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

آسیہ مسیح کے وکیل کوجان کا خطرہ بیرون ملک روانہ

توہین رسالت کیس میں بری ہونے والی آسیہ مسیح کے وکیل سیف الملوک جان کو لاحق خطرات کی وجہ سے بیرون ملک روانہ ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۵۹
تاریخ اشاعت: 20:30 - November 04, 2018

آسیہ مسیح کے وکیل کوجان کا خطرہ بیرون ملک روانہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اے ایف پی کے مطابق 62 سالہ سیف الملوک کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں جس کے باعث وہ ہفتے کی صبح یورپ روانہ ہوگئے ہیں۔ روانگی سے قبل اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے سیف الملوک نے کہا کہ میرے لیے موجودہ حالات میں پاکستان میں رہنا ممکن نہیں رہا، آسیہ بی بی کے لیے مزید قانونی جنگ لڑنے کے لیے مجھے زندہ رہنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بدھ کو توہین رسالت کیس میں شک کا فائدہ دے کر آسیہ بی بی کو بری کردیا تھا۔ آسیہ کی رہائی کے خلاف ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور احتجاج کا سلسلہ تین روز تک جاری رہا۔

مظاہرین نے آسیہ کو رہا کرنے والے ججوں اور وکلا کو قتل کرنے کے نعرے لگائے۔ جمعے کی شب حکومت اور مظاہرین کی قیادت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج اور دھرنے ختم کردیے گئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں