اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران میں سامراج مخالف ریلیاں

ایران میں سامراج مخالف ریلیاں نکالی جارہی ہیں ۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۶۱
تاریخ اشاعت: 21:27 - November 04, 2018

ایران میں سامراج مخالف ریلیاںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت سے عظیم الشان ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور امریکہ مردہ باد کے نعروں سے ایرانی فضائیں گونج رہی ہیں ۔

تہران کی مرکزی ریلی سابق امریکی سفارتخانہ ( جاسوسی کے اڈے ) پرمنعقد ہو رہی ہے جہاں ھیھات منا الذلہ اور امریکہ مردہ باد کےفلک شگاف نعروں سے فضا گونج رہی ہے۔

ایران میں ہر سال 13 آبان مطابق 4 نومبر عالمی سامراج سے مقابلے کے دن کے عنوان سے منعقد کیا جاتا ہے۔ 4 ہزار صحافی، فوٹوگرافر آج کی ریلیوں کی کوریج کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ تیرہ آبان  انیس سو اناسی میں ایرانی طلباء نے، ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف امریکہ کی مختلف سازشوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تہران میں امریکہ کے سفارت خانے ( جاسوسی کے اڈے)  پرقبضہ کیا تھا۔

ایران کے عوام ہر سال اسی مناسبت سے اس دن کو عالمی سامراج  سے مقابلے کے قومی دن  کے طور پر مناتے ہیں اور ہرسال سامراج کے خلاف اپنے اتحاد و یکجہتی اور قومی اقتدار کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامراج مخالف فلک شگاف نعرے لگاتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں