اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کشمیر میں ہندوستانی تحقیقاتی ادارے کی حریت رہنما آغا سید حسن سے پوچھ گچھ

ہندوستانی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے ) نے کشمیر میں حریت رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن کو سرینگر میں اپنے آفس میں طلب کرکے ایک جھوٹے مقدمے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۷۵
تاریخ اشاعت: 15:32 - November 05, 2018

کشمیر میں ہندوستانی تحقیقاتی ادارے کی حریت رہنما آغا سید حسن سے پوچھ گچھمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے ) نے حریت رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن کو سرینگر میں اپنے آفس میں طلب کرکے ایک جھوٹے مقدمے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی ہے۔  اطلاعات کے مطابق آغاسید حسن سے سرینگر کے ہمہامہ تھانے میں پوچھ گچھ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق " این آئی اے" نے گزشتہ برس ستمبر میں بڈگام میں واقع آغا سید حسن کے گھر پر چھاپہ بھی مارا تھا۔ آغا سید حسن کا کہنا ہے کہ ہندوستانی تحقیقاتی ادارے انھیں اور دیگر حریت رہنماؤں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے حریت پسندوں کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان سے انکی ذاتی زندگی اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے ساتھ انکی وابستگی کے بارے میں سوالات کیے گئے۔ ادھر ضلع بڈگام میں حریت رہنما آغا سید حسین الموسوی الصفوی سے این آئی اے کی پوچھ گچھ کے خلاف عوام نے احتجاجی مظاہرے کئے اور ہندوستان مخالف نعرے بازی کی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں