اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

صیہونی سازشیں ایران و روس کے تعاون کو متاثر نہیں کرسکتیں، علی شمخانی

ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ تہران و ماسکو کے مشترکہ مواقف اور تعاون کی سطح سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ صیہونی حکومت کی منفی چالوں اور صیہونی حکام کے بیہودہ اقدامات سے ایران و روس کے تعاون پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۷۷
تاریخ اشاعت: 5:47 - November 06, 2018

صیہونی سازشیں ایران و روس کے تعاون کو متاثر نہیں کرسکتیں، علی شمخانیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے تہران میں شام کے امور میں روس کے خصوصی نمائندے الیگزنڈر لاورنتیف سے ہونے والی ملاقات میں بعض ممالک کی جانب سے شام میں شکست کے ازالے کے لئے سیاسی ہتھکنڈوں کے ساتھ جاری کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ایسے ممالک کہ جہاں بنیادی آئین نہیں ہے اور یا وہ یکطرفہ طور پر معاہدوں کو پیروں تلے روندنے لگتے ہیں وہ شامی عوم کے خیرخواہ اور یا علاقے کی سلامتی میں مددگار واقع نہیں ہو سکتے۔

انھوں نے کہا کہ ایران و روس سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف مہم کے علاوہ شام کی مسلح افواج کو مضبوط و طاقتور بنانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

اس ملاقات میں شام کے امور میں روس کے خصوصی نمائندے الیگزنڈر لاورنتیف نے بھی کہا کہ ماسکو، شام میں قیام امن کے سیاسی عمل میں ایران کے تعمیری کردار کی حمایت کرتے ہوئے شام میں امن و استحکام کے قیام کے لئے ایران و روس کے جاری سیاسی و سیکورٹی تعاون اور اس کی تقویت کا خواہاں ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ روس، امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے مقابلے میں ایران کی حمایت کرتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں