16 October 2024

امریکی حکام تجاہل، خود پسندی اور تخیلات جیسے دیرینہ اور خطرناک امراض میں مبتلا ہیں

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ امریکی حکام جھوٹ اور مکاری کے ذریعے ایرانی عوام کے خلاف اپنے مخاصمانہ اور ظالمانہ اقدامات کو خوشنما الفاظ کے پردے میں چھپا کر عوامی مفادات کے حق میں ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۹۵
تاریخ اشاعت: 23:57 - November 08, 2018

امریکی حکام تجاہل، خود پسندی اور تخیلات جیسے دیرینہ اور خطرناک امراض میں مبتلا ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ کے ایران ایکشن گروپ کے سربراہ برائن ہک کی تازہ ہرز سرائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ امریکی حکام تجاہل، خود پسندی اور تخیلات جیسی دیرینہ اور خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں اور انہیں حقائق سے منہ چرانے کی لت پڑگئی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ برائن ہک نے پیشہ ورانہ دروغگوئی کے ذریعے دنیا والوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ایران ایکشن گروپ کے سربراہ برائن ہک نے اپنے ایک مضحکہ خیز بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف سخت ترین پابندیوں کے باوجود ، غذائی اشیا، دواؤں، میڈیکل آلات، اور زرعی مشینوں کی فروخت پر کبھی پابندی نہیں لگائی گئی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ کے عہدیدار اکثر ایسے بے بنیاد اور غلط بیانات دیتے چلے آرہے ہیں اور جھوٹ اور مکاری کے ذریعے ایرانی عوام کے خلاف اپنے مخاصمانہ اور ظالمانہ اقدامات کو خوشنما الفاظ کے پردے میں چھپا کر عوامی مفادات کے حق میں ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

بہرام قاسمی نے واضح کیا کہ ایران کے عوام امریکہ کی مکارانہ چالوں اور فریب کارانہ پالیسیوں سے اچھی طرح واقف ہیں اور امریکی حکام کی اسٹریٹیجک غلطیاں تاریخ میں ہمیشہ کے لیے ثبت ہوجائیں گی کیونکہ امریکی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا کے مختلف علاقوں میں تباہی پھیلی ہے اور لاکھوں بے گناہ انسانوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ کوئی بھی عقلمند انسان دھونس دھمکی اور تسلط کو پسند نہیں کرتا ہے اور آج سوائے چند ایک چھوٹے ملکوں کے ساری دنیا امریکہ کی خود سرانہ ، یک جانبہ اور اجارہ دارانہ پالیسیوں کے مقابلے میں اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں