اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

الحدیدہ پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے کرائے کے 180 فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا
خبر کا کوڈ: ۳۰۰۶
تاریخ اشاعت: 13:55 - November 11, 2018

الحدیدہ پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے صوبہ الحدیدہ پرحملے بدستور جاری ہیں جن میں اب تک درجنوں یمنی شہید و زخمی ہوئے ہیں۔ یمن کی انسانی حقوق کی تنظیم نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کی ذمہ داری اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے۔

ادھر یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے کرائے کے 180 فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر کاری ضربیں لگائی ہیں جن کے نتیجے میں 180 کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں 13 اعلی افسر بھی شامل ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ حالیہ دنوں میں دشمن کی 171 بکتر بند گاڑیوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے، لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں